خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا ءکی مالی مدد کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا ءکی مالی مدد کا ...
خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا ءکی مالی مدد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اگر خاندان کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے تو ورثا ء کو 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔