القادر ٹرسٹ کیس عدت اور سائفر کیسز کی طرح ہے،ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے،شیخ وقاص اکرم
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس عدت اور سائفر کیسز کی طرح ہے،ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے،بانی چیئرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے،القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیاجاتا ہے، القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں،ان کا کہنا ہے کہ نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا، نیب کی موجودہ ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں کو استثنیٰ حاصل ہے،رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی ہے، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں ٹرسٹیز کو بدنام کیا جارہا ہے،فلاحی ادارے قائم کرنا سرکار کا کام ہے، فلاحی کام کرنے والوں کا استحصال کیا جاتا ہے،القادر ٹرسٹ کیس عدت اور سائفر کیسز کی طرح ہے،ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے،بانی چیئرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے،القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔