مزدور کی کم ازکم تنخواہ 37 ہزار کرنے کی تجویز آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے، اسی لیے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ایوان زیریں کے بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل ایوان میں پہنچے اور اسی دوران سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔