نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

  نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں پراسکیوشن ٹیم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف تیاری شروع کردی ہے،گذشتہ روز منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نے شہبازشریف و دیگر تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھا تھا،خط میں لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست کی گئی تھی،خط میں کہا گیا شہبازشریف اور دیگرشریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ٹھوس شو ا ہدپرمبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے، شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے، جبکہ 5ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرا ر دیا جا چکا ہے۔
نیب فیصلہ


  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کا فیصلہ آج ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سے (ن)لیگ کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے سے متعلق نیب کا خط وزارت داخلہ کو موصول ہو چکا ہے، آ ج ایک اہم اجلاس ہو گا، وزارت داخلہ کی جا نب سے آج فیصلے کا امکان ہے۔
 شہباز نام

مزید :

صفحہ اول -