منڈی فیض آباد، ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق، 3 زخمی

منڈی فیض آباد، ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی فیض آباد (نامہ نگار )نوانکوٹ روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ تین افراد کو خطرناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ توکل حسین اپنی بہن نور فاطمہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر آرہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک کار نمبر 3696جس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور وہ موٹر سائیکل سے ٹکرا کر درخت کو جالگی جس کے نتیجے میں نورفاطمہ موقع پر ہلاک ہو گئی اس کا بھائی توکل اور دو کار سواروں بلال اور ذیشان شدید زخمی ہو گئے جنہیں خطرناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -