کراچی میں ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسرا بڑا پاور بریک ڈاؤن، بیشترعلاقوں میں بجلی معطل

کراچی میں ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسرا بڑا پاور بریک ڈاؤن، بیشترعلاقوں میں بجلی ...
کراچی میں ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسرا بڑا پاور بریک ڈاؤن، بیشترعلاقوں میں بجلی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں علی الصبح بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
صبح 6 بجے ہونے والے بریک ڈاوؐن کے نتیجے میں گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، صدر، جہانگیر روڈ، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، بہادر آباد، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن، بفرزون، ناظم آباد، لانڈھی اور گلشن حدید سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بجلی جانے سے صبح سکول جانے والے بچے اور ان کے والدین پریشان رہے جبکہ دفاتر جانے والے افراد کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے پورٹ قاسم سمیت 2 گرڈ سٹیشن بند ہوگئے، جس کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو سدرن ریجن سے نیشنل گرڈ کے ذریعے سپلائی کی جاتی ہے، تاہم شدید دھند کے سبب سدرن ریجن میں ٹرپنگ شروع ہوئی، جس کے باعث کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی (این پی سی سی) نے کے الیکٹرک کو اپنا سسٹم سنبھالنے کےلئے الرٹ کردیا ہے جبکہ این ٹی ڈی سی کا باقی سسٹم پورے پاکستان میں بحال ہے۔ترجمان کے مطابق شدید دھند میں این ٹی ڈی سی ٹیمیں بھی فالٹ دور کرنے میں مصروف ہیں۔