پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج سے آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، جو 20نومبر تک جاری رہیں گے،پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔جبکہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنرسٹیٹ بینک طارق باجوہ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کے تناظر میں مالی ضروریات اور مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف سٹیٹ بینک کی خودمختاری اور ایف بی آرکی کار کردگی کا بھی جائزہ لے گا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف برآمدات کے فروغ، توانائی کے شعبے کی بہتری اور ٹیکس وصولی بڑھانے کےلئے بھی اقدامات تجویز کر سکتا ہے جبکہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کےلئے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کی درخواست کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 تا 9نومبر تک ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ڈیٹا پیش کیا گیا تھا۔