آرمی چیف کے بیٹے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آرمی چیف کے بیٹے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
آرمی چیف کے بیٹے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب گزشتہ رات لاہور کے گریژن گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی ۔ آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا ، نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا ۔تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی ۔شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی