پاک فوج کے سپہ سالار کی سالگرہ ، کتنے برس کے ہو گئے ؟ آپ بھی جانئے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز 58 برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر چارچاند ان کے بیٹے کے نکاح کے باعث لگ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باوجوہ 11 نومبر1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ جٹ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کے والد لیفٹیننٹ کرنل محمد اقبال باجووہ بھی پاک فوج کے سینئر افسر تھے ان کی وفاقت 1967 میں دوران سروس کوئٹہ میں ہوئی ۔جنر ل قمر جاوید باجووہ اس وقت صرف سات بر س کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا اور یہ پانچوں بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔
جنرل قمر جاود باجوہ کے سسر اعجاز احمد بھی پاک فوج کے افسر تھے جو کہ میجرجنرل کے رینک سے ریٹائر ہوئے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا اور ان کے حوالے سے فوربز میگزین کا کہناہے کہ وہ دنیا کے 68 ویں بااثر شخصیت کا درجہ رکھتے ہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سرسید کالج اور گورڈن کالج راولپنڈی سے 1978 میں حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے 1980 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔