حکومت مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں،ینگ ڈاکٹرز کا ایک بار پھر ایمرجنسی میں کام بند کرنے کا اعلان

حکومت مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں،ینگ ڈاکٹرز کا ایک بار پھر ایمرجنسی میں ...
حکومت مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں،ینگ ڈاکٹرز کا ایک بار پھر ایمرجنسی میں کام بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ایمرجنسی میں کام بند کرنے کا اعلان کردیا،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ حکومت مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں ہے اس لئے ینگ ڈاکٹرز منگل سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں کام نہیں کریں گے اور نتائج کی ذمہ داری حکومت اور سیکرٹری صحت پر ہو گی ۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں اور ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 13 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید :

لاہور -