روس کے توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد یوکرین کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

روس کے توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد یوکرین کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل
روس کے توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد یوکرین کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین نےاپنی بندرگاہ پر قائم توانائی تنصیبات پر روس کے حملے کے بعد عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی ۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے عالمی امدادی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یوکرین کو توانائی کے شعبے میں ہنگامی طور پر 842 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے ۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ  خراب ٹرانسفارمرز ، ہائی ولٹیج پاور لائنوں کی مرمت کیلئے آلات کی بھی ضرورت ہے ، یوکرین کو فوری طور پر جنریٹرز اور گیس ٹربائنوں کی بھی ضرورت ہے ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل روس نے یوکرین کے شہر اوڈیسہ کی بندرگاہ پر حملہ کر کے توانائی تنصیبات تباہ کر دی تھیں ، اس حملے کے باعث تقریبا 15 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہو گئے تھے ۔ 

روس اور یوکرین کے مابین جنگ کئی ماہ سے جاری ہے  جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ دونوں ممالک کی جنگ کے اثرات کسی نہ کسی صورت دنیا کے ہر ملک تک پہنچ رہے ہیں ۔