صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، خزانے میں 150 ارب   سے زائد کا سرپلس موجود ہے،علی امین گنڈاپور 

صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، خزانے میں 150 ارب   سے زائد کا ...
صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، خزانے میں 150 ارب   سے زائد کا سرپلس موجود ہے،علی امین گنڈاپور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ اور اس وقت خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس موجود ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا۔ جس میں خیبر پختونخوا جوڈیشل افسران ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریگی ماڈل ٹائون میں جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری اور صوبائی محتسب سیکرٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ڈرافٹ بل 2025 اور نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اقتدار سنبھالا تو خزانے میں صرف 15 دن کی تنخواہ کے پیسے تھے۔ لیکن اب خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ اور پچھلے ایک سال کے دوران ہم نے کوئی قرضہ نہیں لیا۔ اور نہ ہی کوئی نیا ٹیکس لگایا ہے۔ جبکہ موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی۔ صوبے میں پوسٹنگ ٹرانسفرز میں کوئی سیاسی دبا ئوقبول نہیں کیا جائے گا۔