مہنگائی کی شرح 15.85 فیصد ، 28 اشیا مہنگی، ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آگئی

مہنگائی کی شرح 15.85 فیصد ، 28 اشیا مہنگی، ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آگئی
مہنگائی کی شرح 15.85 فیصد ، 28 اشیا مہنگی، ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آگئی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مہنگائی کے وار جاری ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 28 ضروری اشیا مہنگی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15.85 فیصد تک پہنچ گئی۔  گزشتہ ہفتے آٹے کی قیمت سب سے زیادہ 41.78 فیصد بڑھی جب کہ چکن کی قیمت میں 12.13 فیصد، آلو کی قیمت میں 7.04 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 4.05 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پچھلے سال کی نسبت پیاز، ٹماٹر، لہسن اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی آئی لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں اب بھی اس کی قیمت زیادہ ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -