کراچی میں مضحکہ سیاست چل رہی ہے : بلاول بھٹو

کراچی میں مضحکہ سیاست چل رہی ہے : بلاول بھٹو
 کراچی میں مضحکہ سیاست چل رہی ہے : بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سیاسی ہلچل کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی بہتری کا حقدار ہے۔اتوار کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے سیاسی جوڑ توڑ کو مضحکہ خیز اور احمقانہ قرار د یدیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بہتری کا حقدار ہے لہذا آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی میں میدان مارے گی اور 30 سالوں سے شہر قائد پر قبضہ جمانے والوں کا صفایا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 3 دہائیوں سے شہر پر حکومت کرنے والوں نے کراچی کی حالت کو ابتر بنا دیا ہے ، کراچی اب بہتری کا حقدار ہے اور پیپلز پارٹی ہی کراچی کی حالت کو سنوار سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -