سموگ کا جن بے قابو، فضا ءبدستور مضر صحت، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر

سموگ کا جن بے قابو، فضا ءبدستور مضر صحت، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر
سموگ کا جن بے قابو، فضا ءبدستور مضر صحت، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں جاری سموگ کی لہر نے شہریوں کی جان نہ چھوڑی، لاہور آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 499 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900 تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملتان شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 408 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں آج داخل ہو گا، 15 اور 16 نومبر کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے امکانات ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

ادھر خیبرپختونخوا میں سموگ کم ہونے لگی، صوبائی دارالحکومت پشاور میں سموگ میں واضح کمی آئی ہے، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 187 پر آ گیا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پشاور تیسرے نمبر سے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا، ہری پور میں 200 اور ایبٹ آباد میں 163 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔