قانون نافذ کرنیوالے اداروں کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے تین ایجنٹ گرفتار

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے تین ایجنٹ ...
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے تین ایجنٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولا کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھارتی فورسز کے تین ایجنٹوں کو راولا کوٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی راولاکوٹ کیمطابق گرفتار بھارتی ایجنٹ پاکستان میں بم دھماکوں میں ملوث ہیں،ملزمان کو رقم تخریب کاری کیلئے دی گئی اور بھارتی فورسز کے تین افسران نے ملزمان کو تخریب کاری کیلئے بھاری رقم دی تھی۔ملزمان عباس پور تھانے پر حملے میں بھی ملوث ہیں جبکہ خلیل نامی شخص ’را‘سے مسلسل رابطے میں تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

آزاد کشمیر -