پولیس کی وردی بدل گئی رویہ نہ بدلا، 8سالہ بچے پر منشیات فروشی کا مقدمہ بنادیا،عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

پولیس کی وردی بدل گئی رویہ نہ بدلا، 8سالہ بچے پر منشیات فروشی کا مقدمہ ...
پولیس کی وردی بدل گئی رویہ نہ بدلا، 8سالہ بچے پر منشیات فروشی کا مقدمہ بنادیا،عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )پنجاب پولیس کی وردی تو بدل گئی مگر بدقسمتی سے تاحال رویئے نہ بدل سکے،ایک طرف تھانہ فیکٹری ایریا کا اہلکار پیکجز کے تین نمبر گیٹ کے سامنے ناکے پر موٹرسائیکل سوار کو روک کر خوار کرنے کے بعد سگریٹ کی ایک ڈبی لیتا پکڑا گیا تو دوسری طرف تھانہ شالیمار پولیس نے 8سالہ بچے پر آدھا کلومنشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا،سیشن عدالت نے کمسن بچے سمیت 5ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

شہر قائد میں پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 3ملزمان گرفتار

پولیس اہلکاروں کے شہریوں پر تشدد کے واقعات تو زبان زدعام ہیں لیکن پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے ،گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج نے 8سالہ فرقان، عرفان، نیلم ، رقیہ بی بی اور غلام رسول کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ملزموں کے خلاف منشیات فروشی کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں جھوٹی کہانی تحریر کرتے ہوئے ملزموں سے 500 گرام چرس برآمد کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ کمسن بچہ کیسے منشیات فروشی کرسکتا ہے ؟

ملزموں کے وکیل نے استدعا کی کہ 8سالہ فرقان سمیت 5ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کی جائے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کمسن بچے سمیت دیگر ملزمان کی 50،50ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تھانہ شالیمار پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

لاہور -