اراضی ریکارڈ سنٹرزکیلئے عملہ فراہم کیاجائے، ڈی جی پلر کا مراسلہ

اراضی ریکارڈ سنٹرزکیلئے عملہ فراہم کیاجائے، ڈی جی پلر کا مراسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائند ے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز سنبھالنے کیلئے سینئر ممبر بورڈ ریونیو افسران کی خدمات مانگ لی۔ ڈی جی پلرا معظم اقبال سپرا نے تحریری مراسلہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کو تحریری مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے فیلڈ سٹاف ریونیو افسران کو اراضی ریکارڈ سنٹر کی اضافی خدمات لینے کی ڈیمانڈ کر دی۔ مراسلہ میں آگاہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں پلرا کو فیلڈ میں ریونیو سٹاف کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس قلت کی ایک بڑی وجہ بہت ساری خواتین کا زچگی کی چھٹی پر جانا اور پلرا کے متعدد اے ڈی ایل آرز اور ایل آر اوز کو محکمہ انسداد دہشت گردی ستانی میں کرپشن کی بنیاد پر مقدمات کے باعث معطلی کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں مزید اے ڈی ایل آرز اور ایل آر اوز کو بھرتی نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہیومن امپورٹس کی کمی کے باعث اب یہ ذمہ داری فیلڈ ریونیو آفیسرز اور تحصیلدار اور نائب تحصیلدار سے مکمل کروائیں گے اور صوبے بھر میں قائم کردہ 42 نئے بننے والے اراضی ریکارڈ سنٹرز بھی فوری طور پر ریونیو افسران کے سپرد کیے جائیں گے تاکہ ان کی مزید ٹریننگ پنجاب لینڈ ریکارڈ سی اے ایم آر ایم کے ذریعے فراہم کرے گی۔
مراسلہ 

مزید :

صفحہ آخر -