چندوں سے فلاحی ادارے چل سکتے ہیں ملک نہیں،عظمیٰ بخاری

چندوں سے فلاحی ادارے چل سکتے ہیں ملک نہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چندے اور زکوٰۃ سے فلاحی ادارے چل سکتے ہیں ایٹمی ملک نہیں۔چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی۔2017میں دنیا پاکستان کو 10بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کی پیشگوئیاں کررہی تھی لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی معیشت افغانستان،عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کردی گئی ہے۔اب تو سٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاظل تباہی کی کفاعت شعاری مہم صرف مرغیاں،کٹے اور انڈوں تک محدود تھی۔آئی ایم ایف کی غلامی کے چکر میں پوری قوم کو جنگ عظیم دوئم یاد کرادی ہے۔