تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، علامہ منیر احمد نوشاہی

تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، علامہ منیر احمد نوشاہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے سربراہ علامہ منیر احمد نوشاہی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں طلبہ کا کردار ہر اول دستے کا تھا۔ وہ گزشتہ روز ’’تحریک پاکستان میں طلبہ کے کردار‘‘ کے موضوع پر لیکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے تحریک پاکستان میں جان ڈالنا چاہی تو انہوں نے بھی نوجوان ہی پکارا اور علامہ اقبال نے بھی نوجوانان ملت سے ہی اپنی امیدیں وابستہ کیںٖٖ’’ محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند‘‘ انہوں نے مزید کہا علامہ اقبال اور قائد اعظمؒ نے طلباء کو سیاست کے میدان خار زار میں قدم رکھنے کی دعوت دی اور یہ بات آج تاریخ کے اوراق پر رقم ہے کہ طلباء اگر سیاست میں نہ آتے تو پاکستان معرض وجود میں نہ آتا۔