سعودی اعلان کے بعد ایرانی طیاروں بھی تیاری پکڑلی، شام میں فضائی کارروائی کا اعلان

سعودی اعلان کے بعد ایرانی طیاروں بھی تیاری پکڑلی، شام میں فضائی کارروائی کا ...
سعودی اعلان کے بعد ایرانی طیاروں بھی تیاری پکڑلی، شام میں فضائی کارروائی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شام میں فضائی حملوں کے اعلان اور ترکی میں طیارے بھیجنے کے بعد ایران نے بھی شام کے صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے فضائی کارروائیوں کا اعلان کردیا۔
العربیہ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔ایرانی خبر رساں ادارے’تسنیم‘ نے فضائیہ کے ترجمان فرزاد اسماعیلی کے حوالے سے بتایاکہ ان کا ملک دمشق کی جانب سے فوجی مدخلت کی درخواست پر فوری کارروائی میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا، فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہ نمائی اور معاونت کی جائے گی تاہم تہران کی فوجی مداخلت سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی براہ راست ہدایات کے عین مطابق ہے، شام کے لیے ہماری عسکری خدمات مشاورت کی حد تک ہیں، شامی حکومت کے دفاع اور معاونت کے لیے تہران ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔