اگر کوئی شخص خواب میں قرآن مجید کی تلاوت کرے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
کراچی (ویب ڈیسک) خواب تقریباً ہر کسی کو ہی آتے ہیں اور عمومی طور پر لوگ ان خوابوں کی تعبیر جاننے کے لیے بے چین ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص خواب میں قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہو تو اس کی تعبیر کیا ہوگی ۔
روزنامہ امت کے مطابق علامہ کمال الدین ادہمیؒ لکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ قرآن شریف ناظرہ پڑھ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے عزت فتح مندی اور خوشیاں حاصل ہوں گی اور اگر حافظے سے تلاوت کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا کسی شخص سے عدالتی تنازعہ ہوگا اور اس کا دعویٰ صحیح ہوگا۔ نیز اس بات کی علامت ہے کہ وہ شخص امانت دار ہوگا، رقیق القلب مومن ہوگا، لوگوں کو نیکیوں کا حکم دے گا اور برائیوں سے روکے گا۔
اور جو شخص قرآن کریم ختم کرتے ہوئے دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے اس دل کی کوئی مراد حاصل ہوگی اور رب تعالیٰ کی جانب سے بڑا ثواب ملے گا، اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن کریم حفظ کر لیا ہے۔(جبکہ پہلے یاد نہیں تھا)تو اسے اپنے حالات کے مطابق کوئی اقتدار نصیب ہوگا اور اگر کوئی شخص اپنے آپ کو قرآن کریم پڑھتے ہوئے دیکھے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کون سی سورت یا کون سی آیت پڑھ رہا ہے تو اگر وہ بیمار ہے تو اسے شفا نصیب ہوگی اور اگر وہ تاجر ہے تو اسے تجارت میں فائدہ ہوگا۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ کسی اور سے قرآن کریم سن رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ کہ اس کا اقتدار (حسب حال)مضبوط ہوگا، خاتمہ بہتر ہوگا اور وہ مکاروں کی سازشوں سے محفوظ رہے گا اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ قرآن پڑھ رہا ہے اور لوگ سن رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی ایسے منصب پر فائز ہوگا، جس میں اس کے احکام کی تعمیل کی جائے گی اور اگر کوئی شخص خواب میں قرآن کریم کو بگاڑ کر یا اس میں خلل واقع کرکے تلاوت کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس کی بدحالی کی علامت ہوگا۔(تحسبیب المسلمین بکلام رب العالمین، ص:27و28تعبیر المنام للشیخ عبدالغنی النابلسیؒ)