کراچی سے ہجرت کرنیوالی 2 خواتین کوبھارت میں دربدر کی ٹھوکریں

کراچی سے ہجرت کرنیوالی 2 خواتین کوبھارت میں دربدر کی ٹھوکریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھترپو ر(آئی این پی) پاکستان سے بھارت جانے والی 2خواتین مناسب سہولیات نہ ملنے سے حکومت سے نالاں ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق صاحبہ اور رابیلی کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کا نام لے کر وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل پاس کرایا لیکن ابھی تک ہمیں نہ تو شہریت ملی اور نہ ہی لاک ڈاون کے دوران حکومت کی جانب سے کوئی مدد آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے بھارت کا رخ کیا تو سوچا تھا کہ وہاں جا کرہمارے سارے دکھ درد ختم ہو جائیں گے اور ہم اپنی زندگی سکون سے گزار سکیں گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔ نہ تو ہمیں بھارت کی شہریت ملی اور نہ ہی لاک ڈاؤن کے دوران حکومت ک جانب سے کوئی مدد۔صاحبہ اور رابیلی پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم تھیں لیکن 2014میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے بھارت آ گئیں۔ اب وہ چھتر پور کے بھاٹی مائنس علاقے میں 2ہزار پاکستانی خاندانوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
ٹھوکریں

مزید :

صفحہ آخر -