قیام پاکستان کے عظیم مقاصد کی راہ میں مغربی غلام بڑی رکاوٹ ،سراج الحق

قیام پاکستان کے عظیم مقاصد کی راہ میں مغربی غلام بڑی رکاوٹ ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مغرب کے ذہنی غلام قیام پاکستان کے عظیم مقاصد کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، پاکستان شریعت کے نفاذ کیلئے حاصل کیا گیا تھا جس کی خاطر برصغیر کے مسلمانوں نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، عوام 70 سال سے قرآن و سنت کے نظام کی آس لگائے بیٹھے ہیں مگر انگریز کے پروردہ جاگیرداروں وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کی امنگوں اور آرزوؤں کا خون کیا ، اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو ضائع ہونے سے بچانے اور ان کی روحوں کی تسکین کی خاطر قوم کو شریعت کے نظام کے نفاذ کیلئے متحد ہونا ہوگا ۔ منصورہ میں ہونے والی مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملکی سیاست پر آج تک وہی طبقہ قابض ہے جنہوں نے اپنی قوم سے بے وفائی اور غداری کے عوض انگریز سے جاگیریں اور مراعات لی تھیں جبکہ ملک و قوم جن مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہے اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو بار بار پارٹیاں اور جھنڈے بدل کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی کرپشن اور لوٹ مار کو تحفظ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آسیہ مسیح کی رہائی کیلئے ایک ہوگئے ہیں ، وہ پہلے ایک دوسرے کو اسمبلیوں میں بیٹھ کر چو ر چور کہتے رہے ہیں ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -