نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی،لیگی رہنما صدیق الفاروق تصویر لیتے ہوئے گر گئے

نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی،لیگی رہنما صدیق الفاروق تصویر لیتے ہوئے ...
نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی،لیگی رہنما صدیق الفاروق تصویر لیتے ہوئے گر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع لیگی رہنما صدیق الفاروق تصویر لیتے ہوئے گر گئے۔سابق وزیراعظم نے صدیق الفاروق کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر لیگی رہنماﺅں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کیساتھ تصویر بنانے کے موقع پر دھکم پیل دیکھنے میں آئی، لیگی رہنما صدیق الفاروق سابق وزیراعظم کیساتھ تصویر لیتے ہوئے گرگئے،گرنے پر نوازشریف نے صدیق الفاروق کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم صدیق الفاروق کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔