یہ بھوت ہے یا کوئی او رمخلوق؟ پہلی دفعہ کیمرے نے ایسا منظر ریکارڈ کرلیا جو آج تک کسی نے نہ دیکھا

یہ بھوت ہے یا کوئی او رمخلوق؟ پہلی دفعہ کیمرے نے ایسا منظر ریکارڈ کرلیا جو آج ...
یہ بھوت ہے یا کوئی او رمخلوق؟ پہلی دفعہ کیمرے نے ایسا منظر ریکارڈ کرلیا جو آج تک کسی نے نہ دیکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(نیوز ڈیسک)جن بھوت اور چھلاوے جیسی مخلوقات کی کہانیاں ہر ملک میں پائی جاتی ہیں مگر تھائی لینڈ کا یہ چھلاوہ تو کچھ زیادہ ہی پراسرار ہے۔ ایک ٹانگ پر اچھلتا یہ ’بچہ‘ جنگلوں میں رہتا ہے اور کبھی کبھار چہل قدمی کے لئے ویران سڑکوں پر بھی نکل آتا ہے، بلکہ چہل قدمی تو یہ کرتا ہی نہیں، یہ تو اچھلتا ہے کیونکہ اس کی ٹانگ ہی ایک ہے۔
چند روز قبل ”گونگ گوئی“ کہلانے والے اس چھلاوے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، یعنی اب تک تو اس کی صرف کہانیاں ہی لوگوں نے سنی تھیں مگر اب اپنی آنکھوں سے اسے سڑک کنارے اچھلتے بھی دیکھ لیا۔ یہ ویڈیو بھی اتفاقاً بن گئی۔ چانتا سیتولک نامی شہری اپنی کار پر ایک ویران علاقے سے گزر رہا تھا اور اس کا ڈیش بورڈ کیمرہ آن تھا۔ ایک موڑ مڑتے ہوئے کار کی ہیڈلائٹ کی تیز روشنی سڑک کنارے جھاڑیوں میں پڑی تو وہاں پھدکتے گونگ گوئی کا حیرتناک منظر کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہو گیا۔


چانتا سیتولک کا کہنا ہے کہ جس علاقے کی یہ ویڈیو ہے وہ بالکل ویران ہے اور رات کے وقت وہاں کسی بچے کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور ویسے بھی اس مخلوق کو ایک ٹانگ پر اچھلتے دیکھا جا سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسا کہ تھائی لینڈ کی لوک داستانوں میں اس مخلوق کے متعلق بیان کیا گیاہے۔ کہتے ہیں کہ یہ اچھلتے ہوئے مسلسل ”گونگ گوئی، گونگ گوئی“ پکارتا رہتا ہے، اور اسی لئے اس کا نام ”گونگ گوئی“ پڑ گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -