سندھ میں دینی جماعتوں کا انتخابی اتحاد ٹوٹ گیا
مٹیاری(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام (ف) نے صوبے سندھ میں 10اتحادی جماعتوںسے علیحدگی کااعلان کر دیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کیاہے جبکہ پارٹی کے ترجمان نے سید اعجاز حسین شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اتحاد میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس رویے کی وجہ سے ہم نے علیحدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مٹیاری میں پی پی کے بعد جے یو آئی کا ووٹ بنک ہے اور دیگر جماعتوں کے مقابلے ہمارے امیدوار بہت مظبوط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 پر مفتی ولی محمد لغاری،صوبائی اسمبلی لے حلقہ پی ایس 44پر مولانا رجب علی اور پی ایس 43پر وقار احمد کو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔