مقبوضہ کشمیر: مسجد کی تعمیر کیلئے بیوہ کاعطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2لاکھ روپے میں نیلام
سر ینگر(مانیٹر نگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے۔اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینے کے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی۔منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10ہزار کی لگی اور سوا 2 لاکھ تک پہنچی۔انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ خالص اور نیک جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈے کو فریم کرا کے گھر میں محفوظ رکھے گا۔
انڈہ عطیہ