بحیثیت سپیکر ایوان کے تقدس کو قائم رکھنا میرا فرض،پرویز الٰہی
لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی کے 38 ویں اجلاس کے دوران ہونے والے اہم امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال۔میٹنگ میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، اراکین اسمبلی میاں محمد شفیع،ملک ندیم کامران اور خلیل طاہر سندھو کی شرکت۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے پر اتفاق۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایوان میں قواعد و ضوابط پر عمل کرنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے بحیثیت سپیکر ایوان کے تقدس کو قائم رکھنا میرا فرض ہے۔
پرویز الٰہی