مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹسز جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔
نوٹسز پارٹی کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔نوٹسز کے متن کے مطابق مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔تینوں رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ (ق) کی امانت ہیں، پارٹی تبدیلی کا اقدام غیر آئینی ہوگا۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آپ کسی اور جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اسمبلی اور سینیٹ سے مستعفی ہوں، مستعفی نہیں ہوں گے تو ڈی سیٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت نے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو پوزیشن واضح کرنے کے لیے 7 روز کا وقت دیا ہے۔