لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویربنانے والا ملزم گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لٹن روڈ پر قائم ہاسٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم چھپ کرکھڑکی سے لڑکی کی تصاویربنا رہا تھا جسے لڑکی نے دیکھ لیا اور ون فائیو پر کال کی۔پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔