لاڑکانہ: کھیت میں بکری چرانے پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے کھیت میں بکری چرانے پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نوڈیرو کے گاوں کے کھیت میں بکری چرانے پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں کی جانب سے فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔