آئینی ترامیم میں ناکامی؛سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکماقرار دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ترامیم میں ناکامی پر سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال ’’دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہیں ہو سکی؟‘‘کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہاکہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جا سکتی ہے،سیاست کے چیمپئن آ رہے ہیں پوچھ لیں کیا کیا انہوں نے؟