میں نے بھارت نہیں جانا اور نہ ہی بھارت کے تفتیشی ادارے کے سامنے پیش ہونا ہے:ذاکر نائیک

میں نے بھارت نہیں جانا اور نہ ہی بھارت کے تفتیشی ادارے کے سامنے پیش ہونا ...
میں نے بھارت نہیں جانا اور نہ ہی بھارت کے تفتیشی ادارے کے سامنے پیش ہونا ہے:ذاکر نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ وہ نہ تو بھارت جائیں گے اور نہ ہی بھارتی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے خود کو پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، طلبہ تنظیم کے کارکنان نے ہاسٹل میں کمرہ جلا دیا، 2طلبہ زخمی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی اداروں کی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی مثالیں بھری پڑی ہیں۔ اگر میں بھارت گیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔ وہ نہ تو بھارت جانا چاہتے ہیں اور نہ ہی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے خود کو پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگر بھارتی حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آ جائیں۔

”میں مشال خان کا استاد کے ساتھ دوست بھی تھا،جب لائٹ آف ہوتی تھی تو میں مشال کے پاس ہاسٹل کے کمرے میں جایا کرتا تھا اور وہ ۔۔۔“ مشال خان کے استاد اور تمام تر واقعے کے عینی شاہد لیکچرار نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یہ پیشکش بھی کی کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم وہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ انھیں گرفتار کر لیا جائے گاکیوں کہ بھارت نے دیگر مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے۔