’میں بہت جلد سعودی عرب جاﺅں گا اور ۔۔۔‘ سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر مہاتیر محمد نے بڑا اعلان کردیا

’میں بہت جلد سعودی عرب جاﺅں گا اور ۔۔۔‘ سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے شرکت ...
’میں بہت جلد سعودی عرب جاﺅں گا اور ۔۔۔‘ سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر مہاتیر محمد نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں کوالا لمپور سمٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب کو کوالا لمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے مہاتیر محمد کو سعودی تحفظات سے آگاہ کیا جس پر ملائیشین وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی پوزیشن سمجھ سکتے ہیں، وہ بہت جلد سعودی عرب جا کر ان کی قیادت کے تحفظات دور کردیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں پاکستان نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملائیشیا میں اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس ہونا تھی جس میں سعودی عرب کے مخالف بلاک ترکی، ایران اور قطر کے سربراہان کو تو مدعو کیا گیا تھا تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نہیں بلایا گیا تھا۔ سعودی عرب اور یو اے ای کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیر اعظم نے سعودی عرب اور آرمی چیف نے امارات کا دورہ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -