حارث رؤف کی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

حارث رؤف کی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنیوالے کامران غلام کو پی ایس ایل میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پھر وائرل ہوگئی۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سینچری اسکور کرکے 13ویں پاکستانی بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔کامران غلام کو مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے بعد بالاذخر انگلینڈ کے خلاف بابراعظم کو ڈراپ کرکے انکی جگہ موقع دیا گیا تھا۔تاہم، جیسے ہی کامران غلام کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہوا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک پرانی متنازع ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آگئی۔سال 2022 میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے لاہور قلندرز کے ایک میچ کے دوران غلام کو کیچ چھوڑنے کے بعد میدان میں تھپڑ مار دیا تھا جس کی ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے جلدی صلح کرلی تھی اور انہیں گلے لگایا تھا۔