پانامہ کا فیصلہ ساری قوم کے جذبات کی عکاسی ہوگا:نعیم الحق

پانامہ کا فیصلہ ساری قوم کے جذبات کی عکاسی ہوگا:نعیم الحق
پانامہ کا فیصلہ ساری قوم کے جذبات کی عکاسی ہوگا:نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا ساری قوم کو شدت سے انتظار تھا۔ یہ فیصلہ ساری قوم کے جذبات کی عکاسی ہوگا۔

وزیراعظم اہل یا نا اہل؟سپریم کورٹ 20اپریل کو فیصلہ سنائے گی ،کاز لسٹ جاری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قوم پانامہ کیس کے فیصلے کا بڑی شدت سے انتظار کررہی تھی۔پانامہ کیس کا فیصلہ مفروضوں نہیں سچ پر مبنی ہوگا،ہم بھی اس کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ امید ہے یہ فیصلہ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گا اور کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف اسے قبول کرے گی۔

مزید :

قومی -