عمران خان کی وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائے گی،اسد عمر وزیر خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائے گی،حلف اٹھانے کی تقریب ایوان صدرمیں ہو گی،8 سے 10 وفاقی وزراءپہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکو وزیر خزانہ ،شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ ، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ ،شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے ۔
شیخ رشید کو ریلوے ،فواد چودھری کو اطلاعات و نشریات، شفقت محمود کو وزیر تجارت جبکہ شیریار آفریدی سیفران کی وزارت دیئے جانے کا امکا ن ہے ۔
علی امین گنڈا پور کو وزیر ہاو¿سنگ ،علی زیدی کوانفارمیشن ٹیکنالوجی اورعامر لیاقت کو وزارتِ مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔
عمران خان وزارت داخلہ میں معاونت کیلئے مشیر رکھیں گے جس کیلئے شعیب سڈل اور ناصر درانی کے نام زیر غور ہیں
رپورٹ کے مطابق امین اسلم کو مشیر ماحولیات اور عبدالرزاق داﺅد مشیر صنعت و تجارت لگانے کا بھی امکان ہے۔