ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے شعبہ فرینچر کا اہم کردارہے ، راولپنڈی چیمبر

ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے شعبہ فرینچر کا اہم کردارہے ، راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک) ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے فرینچر کا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے حکومت ٹیکسوں میں چھوٹ دے تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد معیاری مشینری ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکیں بجلی کی قیمت میں کمی لائی جائے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ناصر مرزانے فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشیں تسلسل کے ساتھ ہونا چاہیءں تاکہ سرمایاکار اور عوام راغب ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فرنیچر دنیا بھر میں مقبول ہیں حکومت توجہ دے اس صنعت سے وابستہ میٹریل کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی لائی جائے اس موقع پر نائب صدر خالد فاروق قاضی، چیمبر ممبران اور ایکسپو منتظمین بھی موجود تھے بعد میں انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کو سراہا

مزید :

کامرس -