اعجاز اسلم ڈرامہ' لوگ کیا کہیں گے 'میں اہم کردار میں نظر آئینگے

اعجاز اسلم ڈرامہ' لوگ کیا کہیں گے 'میں اہم کردار میں نظر آئینگے

  

لاہور(شوبز ڈیسک)ورسٹائل فنکار اور پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک اعجازاسلم نئی ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے میں ایک نہایت مشکل رول میں نظر آئیں گے یہ سیریل جلد ہیARY ڈیجیٹل پر آن ائیر ہوگا۔غیرروایتی اور منفرد کردار ادا کرنے والے اعجاز اسلم 2019 کی بلاک بسٹر 'چیخ'میں اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں اور اب ڈرامہ ' لوگ کیا کیں گے 'کے نئے ٹیزرز سے ایک بارپھران کو ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا دیاہے۔جاندارمناظر سے بھرپور ڈرامہ میں اعجاز اسلم آ ُپ کو 'حسیب'کے کردار میں نظر آئیں گے جو ایک الجھے مزاج کا شخص ہے ور اپنی فیملی کی خواہشات اور ضروریات کی تکمیل کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتاہے۔اس کے سامنے جب بھی کوئی مشکل صورتحال پیش آتی ہے وہ پوری توانائی کے ساتھ اس کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہوجاتا ہیاپنے نئے ڈرامے کے بارے میں ان کا کہنا ہے،"یہ ایسا پروجیکٹ ہے جس کے لئے میں حقیقت میں بہت پرجوش ہوں۔کہانی، پروڈکشن، ہدایتکاری اور بے مثال کاسٹ، سب کچھ میرے لئے نہایت خوش کن اور یادگار تجربہ ہے۔فیصل کے ساتھ ایک بارپھر کام کرکے مجھے بہت لطف آیا۔"لوگ کیاکہیں گے "میں ناظرین کودو نامورستاروں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کی جوڑی کوبہت عرصے بعد ایک ساتھ اسکرین پر جگمگاتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کے علاوہ لوگ کیا کہیں گے میں شامل دیگر معروف فنکاروں میں کنزہ رزاق، صحیفہ جبار، سکینہ سمو، افشاں قریشی اور حمیرہ ظہیر کے نام نمایاں ہیں۔

مزید :

کلچر -