5 دن رہ گئے ، گنڈاپورکےپنجاب آنے کاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 روز گزر گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پنجاب پر لشکر کشی کے اعلان کے دن گنوائے۔کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 روز گزر گئے ہیں، اُن کے حملے میں صرف 5 دن رہ گئے ہیں، آپ کا انتظار ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 15 روز میں تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر ہم انہیں خود رہا کرائیں گے۔