این اے 47اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری 

این اے 47اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع ...
این اے 47اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے سے این اے 47سے متعلق الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری  کر دیا گیا،عدالت نے شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کیا۔

این اے 47سے طارق فضل چودھری کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کررکھا ہے،الیکشن ٹریبونل دیگر 2حلقوں سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکے گا، ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24دسمبر کیلئے مقررکر رکھا ہے۔