مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز

مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز
مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لئے بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہئے، مذاکرات کی صورت حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے سول نافرمانی کی تحریک مو¿خر کر سکتے ہیں، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی، جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپوزیشن کو ہینڈل نہ کر سکے تو ملک کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، ملک کے فائدے میں ہے کہ سیاسی استحکام ہو، اسی سے معاشی استحکام جڑا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، حکومت امن و امان اور باقی مسائل کو اکیلے حل نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ ہی انہیں عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔

مزید :

قومی -