پی ٹی آئی کے چاہنے والےپاکستان کو تباہ کرنےکا کردار ادا کر رہے ہیں، تجزیہ کار افتخار احمد

پی ٹی آئی کے چاہنے والےپاکستان کو تباہ کرنےکا کردار ادا کر رہے ہیں، تجزیہ ...
پی ٹی آئی کے چاہنے والےپاکستان کو تباہ کرنےکا کردار ادا کر رہے ہیں، تجزیہ کار افتخار احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو  بے معنی گفتگو کی عادت پڑ گئی ہے اور پورے نظام کو تذبذب کا شکار بنانے کی ، جیسے جیسے ہم اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں  وہ یہی کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھی امریکہ اور یورپ میں بیٹھ کر ہم پر جو دباو ڈلوا رہے ہیں اس کے نتیجہ دیکھ لیا ہے کہ ہم پر کس قسم کی پابندی لگائی گئی ہے ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزائل پاکستان کی ضرورت ہے اور دفاع کیلئے بہت ضروری ہے ، ہمارے ساتھ ایک ایسا دشمن ملک ہے کہ ہمیں اس بات کا خطرہ رہتا ہے کہ ہم دفاعی طور پر اس کے مقابلے میں مضبوط ہوں۔ پی ٹی آئی کے چاہنے والے اور ان کے موقف کا اظہار کرنے والے  یقینی طور پر پاکستان کو تباہ کرنے ، پاکستان کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کو کمزور کرنے کا کردار ادا کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ ان کا کوئی کردار نہیں ہے ، جس خطے میں ہم بیٹھے ہیں ، ہماری جو حیثیت ہے ، وہ ہمارے  پاس  موجود ایٹم بم اور ہمارے میزائل پروگرام کے باعث ہے ، جس کیلئے بینظیر سمیت پاکستان کی قیادت نے  بہت اہم کام کیئے ہیں، یہ میزائل پروگرام ہمارے دشمنوں کو بری طرح کھٹکتا ہے ۔پاکستان کو کمزور کرنے کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے تو پھر میرا سوال یہ ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ ہے اور کون نہیں ہے ، ہم اقتصادی طور پر بہتر ہو رہے ہیں، یہ اس میں بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -