جنونی ہندو مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں،شاداب رضا
لاہور(پ ر) سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو مذہبی جنویت کا نشانہ جنونی ہندو بنارہے ہیں،مودی حکومت نے بھار ت اور کشمیر میں میڈیا پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے جو کھلی دہشتگردی ہے،اقوام متحدہ کی بے بسی ناانصافیوں کو جنم اور مظلوموں کے قتل میں جنونی ہندؤں کی سہولت کار بن رہی ہے،عالمی ادارے خاموشی کی بجائے کشمیریوں کو انصاف اور حق خود ارادیت دلانے کیلئے انصاف کو یقینی بنائے،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو عملی جامہ پہناکر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلایا جائے،بھارت کی انسانیت دشمن ظلم وجبر کی ریاستی مظالم کو فوری روکا جائے۔
،بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیکر اقتصادی ومعاشی پابندیاں عائد کی جائیں،بھارت کی انسانیت دشمن ظلم وجبر کی ریاستی مظالم کو فوری روکا جائے،بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیکر اقتصادی ومعاشی پابندیاں عائد کی جائیں کرونا وائرس عالمی وباء بن چکا ہے اس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،حکومت میڈیا،سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا کے ذریعے کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر شعوری مہم چلائے،ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیاسی ومذہبی اور سماجی جماعتوں کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگا کر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تشہیر کی جائے۔