باجوڑ میں کرونا کا مشتبہ کیس سامنے آنے سے انتظامیہ کی دوڑ یں
باجوڑ (نمائندہ پاکستان)کرونا کا مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کا ہنگامی پریس کانفرنس،کراچی سے آنے والے مسافر بس میں عبداللہ نامی نوجوان میں کرونا وائرس کے سکریننگ کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے داخلی وخارجی راستوں پر سکریننگ کے انتظامات کیے ہے۔گزشتہ روز کراچی سے آنے والے مسافر بس میں عبداللہ نامی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو بس میں سوار 64 مسافروں کو سکریننگ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیاہے۔اس موقع پر ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار نے کہا کہ فی الحال محکمہ صحت نے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کیئے ہے۔اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر ہسپتال میں ائسولیشن وارڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔