” سی ٹی ڈی کوآدھی کلین چٹ دے کر معاملہ جے آئی ٹی کو بھیجا گیا ہے، باقی کام ۔۔۔“ سینئر نیوز کاسٹر وجیہہ ثانی بھی میدان میں آگئے

” سی ٹی ڈی کوآدھی کلین چٹ دے کر معاملہ جے آئی ٹی کو بھیجا گیا ہے، باقی کام ...
” سی ٹی ڈی کوآدھی کلین چٹ دے کر معاملہ جے آئی ٹی کو بھیجا گیا ہے، باقی کام ۔۔۔“ سینئر نیوز کاسٹر وجیہہ ثانی بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی سے وابستہ سینئر نیوز کاسٹر وجیہہ ثانی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کوآدھی کلین چٹ دے کر معاملہ جے آئی ٹی کو بھیجا گیا ہے، باقی کام جے آئی ٹی کردے گی۔
سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں وجیہہ ثانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی سی ٹی ڈی کے اس مفروضے کو درست سمجھ کر بنائی ہے کہ ذیشان دہشت گرد تھا، اب خلیل سے اس کا تعلق معلوم کرنے کےلئے جے آئی ٹی تحقیق کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کوآدھی کلین چٹ دے کر معاملہ جے آئی ٹی کوبھیجا گیا ہے۔باقی جے آئی ٹی سے مل جائے گی۔ پنجاب حکومت نے اس کیس کو لاشوں سے پہلے دفنادیا۔

مزید :

قومی -