مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا  

    مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔مشتاق احمد جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داری نبھائیں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز مینجر شہریار نفیس نے بتایاکہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق احمد نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21اکتوبر سے شروع ہو گا۔

 دوسری جانب سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی بنگلہ دیش کی جانب سے جو ذمہ داری ملی وہ پوری کی اب بھی میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کے لئے بہترین فرائض سر انجام دے سکوں۔

اسپورٹس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔