فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیئے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیئے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیئے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ  ناصر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں علامہ راجہ  ناصر عباس نے کہا کہ کسی بھی کام کی نیت سب سے اہم ہوتی ہے، آئین کے اندر ترمیم پالیمنٹ کا حق ہے۔پہلی بار ترمیم تیزی سے کروانے کی کوشش کی گئی، شکوک و شبہات پیدا ہوئے، اس طرح سے تو آئینی ترامیم نہیں ہوتیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم ظلم کر کے، لوگوں کو اغواء کرکے کی جائے تو یہ کونسی ترمیم ہے؟ اگر کسی پر دباؤ ہے تو ہمیں اُس کا دفاع کرنا چاہیے۔عوام کی مشکلات کےلیے ترامیم نہیں کی جاتی، کیوں اتنی جلدی ہے؟ اگر پی ٹی آئی ساتھ نہیں دے گی تو یہ ترامیم متنازع ہوجائے گی۔
علامہ راجہ  ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ ہم آپس میں بیٹھ سکتے ہیں، ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں، اعتماد کرتے ہیں، ہم چیخ رہے ہیں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، کوئی نہیں سنتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کونسی ترمیم ہے جو ظلم سے کی جائے؟ ابھی ترامیم جو آئی ہیں اس پر اتفاق رائے ہوتا تو کسی کو اعتراض نہیں ہوتا، اختر مینگل یہاں آئے اور کہا میں اپنے بندوں کو ڈھونڈنے آیا ہوں۔ 
ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ترمیم کریں، فرد واحد کے پیچھے نہ جائیں، مولانا فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کر دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے سمجھداری کا کردار ادا کیا، اگر جے یو آئی سربراہ کو مزید وقت دیا جاتا تو اس میں مزید بہتری ہوتی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -