3 نو عمر لڑکوں کی 5 سالہ بچی سے زیادتی

3 نو عمر لڑکوں کی 5 سالہ بچی سے زیادتی
3 نو عمر لڑکوں کی 5 سالہ بچی سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 3 نابالغ لڑکوں نے مالک مکان کی 5 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تینوں نے بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جس پر وہ انتہائی خوفزدہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شرمناک واقعہ اتر پردیش کے ضلع بلیا کا ہے۔ 16 اکتوبر کو تینوں لڑکوں نے مل کر ٹیریس پر بچی سے زیادتی کی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔بچی کی ماں کی درخواست پر بچوں کے خلاف جرائم کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ویر سنگھ نے فارنزک ماہرین کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا۔ دستیاب شواہد اور معلومات کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تینوں نابالغ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اِسی شہر میں گزشتہ ماہ  8 اور  7 سال کے لڑکوں نے مل کر ایک 7  سالہ لڑکی سے زیادتی کی تھی۔